وزیراعظم بیرون ملک سے آنے والی پروازیں روکیں، راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد میں اکھٹے ہو کر دنیا کو بتائیں گے کہ کیسے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا، راجہ فاروق حیدر

فوٹو: فائل


مظفرآباد؛ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والی پروازیں دو ہفتوں کے لیے روک دیں۔

کورونا: پاکستان میں متاثرہ کیسز کی تعداد تین ہزار سے بڑھ گئی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں تمام کورونا وائرس کے مریض بیرون ملک سے آئے ہیں۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے جنگ نہیں ہے بلکہ اس سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگیں۔

میر پور آزاد کشمیر میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزادکشمیرکے عوام اور حکومت دونوں اس وبا سے نمٹنے کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

کورونا: آزاد کشمیر میں نہ لیبارٹری ہے، نہ ہی اسکریننگ کی سہولت

ہم نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے تارکین وطن سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے آزاد کشمیر کا سفر نہ کریں۔


متعلقہ خبریں