کولمبیا، کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک

کولمبیا، کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک

بوگوٹا: کولمبیا میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا ہے جس کی وجہ سے 11 افراد ہلاک جب کہ 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق کولمبیا کی نیشنل مائننگ ایجنسی نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس حادثے کے بعد کولمبیا کی قومی کان کنی ایجنسی نے ککونوبو میں زیر زمین کوئلے کی کان کنی کے تمام کاموں کو روکنے کا اعلان کر دیا۔

 یہ بھی پڑھیں: کان میں دھماکہ:ایک جاں بحق پانچ کان کن پھنس گئے

خیال رہے کہ کولمبیا میں 3 روز کے دوران کان میں دھماکے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

قبل ازیں جمعہ کے روز کولمبیا کے شمال مشرقی حصے سان کیٹیانو میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا تھا۔

سان کیٹیانو میں ہونے والے دھماکے کی وجہ سے 6 کان کن لقمہ اجل بن گئے تھے۔


متعلقہ خبریں