بی آرٹی منصوبہ: تعمیراتی کام کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ

بی آرٹی منصوبہ: تعمیراتی کام کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو


پشاور: ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبے پر تعمیراتی کام کو لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ ریلیف وبحالی خیبرپختونخوا نے محکمہ ٹرانسپورٹ، پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے) اور لوکل گورنمنٹ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بی آرٹی منصوبے پر تعمیراتی کام میں التوا محنت کشوں اور عوام کے مفاد میں نہیں۔ حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے منصوبے پر کام جاری رکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اکتوبر 2017 میں بی آر ٹی منصوبے کا آغاز کیا تھا اور اس منصوبے کو چھ ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ڈھائی سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکا اور اس منصوبے پر اٹھنے والی لاگت میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

اس منصوبے کی ابتدائی لاگت 50 ارب روپے کے قریب تھی تاہم اقتصادی ماہرین کے مطابق اب اس کی لاگت 70 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔


متعلقہ خبریں