لاک ڈاؤن: خواتین پر ہونے والے تشدد کیخلاف انتونیو گوتریس کی اپیل


نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لاک ڈاؤن کے دوران ہونے والے تشدد کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے اہیل کی ہے کہ دنیا کے تمام ممالک گھروں میں امن سے رہیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ امن  صرف جنگ کی  عدم موجودگی نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران خواتین کو گھروں میں تشدد کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران خواتین کا تحفظ اپنے گھروں میں یقینی بنانا چاہیے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چند روز قبل ایک پیغام میں کہا تھا کہ کورونا وائرس ساری دنیا کا مشترکہ دشمن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے 86 اراکین میں کورونا وائرس کی تشخیص

سماجی رابطوں ایپلیکیشن(ایپ) ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا وائرس سے متعلق  غلط معلومات پھیلانا بھی باعث تشویش ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر ہمیں سائنس اور حقائق کی تہہ تک پہنچنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں