پنجم اور ہشتم جماعت کے نتائج اعلان سے پہلے آؤٹ


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جماعت پنجم اور ہشتم کے نتائج باضابطہ اعلان سے قبل ہی آؤٹ ہوگئے ہیں۔

پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پرگردش رہے تھے جب کہ نتائج کا باضابطہ اعلان دس بجے کیا گیا۔

ترجمان وفاقی نظامت تعلیمات ثاقب شہاب کے مطابق کچھ فائل ان کوور ہوئیں تھیں جن کو دوبارہ کوور کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شعبہ امتحانات نے تمام حفاظتی اقدامات کر کے نتائج تیار کیے اور آن لائن کرنے کے لیے آئی ٹی سیکشن کے حوالے کیا تھا۔ بیک اپ سرور پر نتائج محفوظ کرنے کے دوران سیکیورٹی کوڈ بریک ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ پانچویں کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے لی۔ آٹھویں کے نتائج میں علی ٹرسٹ کے طالب علم دوسری اور تیسری پوزیشن پر دو دو طلبا نے میدان مارلیا ہے۔

ماڈل کالج ایف سیون کےپانچویں جماعت کی مشعال فاطمہ نے 583 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن لی۔ دوسری پوزیشن ماڈل کالج جی ٹین ٹو کی فاطمہ غفار نے 581 نمبرزلے حاصل کی۔ ماڈل کالج ایف سیون فور کی عائشہ خان ن 579 نمبرز لےتیسری پوزیشن پر رہیں۔

آٹھویں جماعت کے نتائج میں علی ٹرسٹ کے طالب علم امام بخش نے 682 نمبرز لےکر پہلی پوزیشن لی۔ جنید حاکم اور مشعال جاوید 676 نمبرز کیساتھ  دوسری پوزیشن پر رہے۔ 675نمبرزلےکرماہ نور خورشید اور وریشہ بتول تیسری پوزیشن پر رہیں۔


متعلقہ خبریں