نماز تراویح گھروں میں ادا کی جائے گی، محکمہ اوقاف پنجاب

نماز تراویح گھروں میں ادا کی جائے گی، محکمہ اوقاف پنجاب

فائل فوٹو


لاہور: محکمہ اوقاف پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نماز تراویح گھروں میں ادا کریں تاہم  نماز پنجگانہ کی طرح 3 سے 5 افراد مسجد میں ادا کر سکتے ہیں۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ شہری شب برات کی عبادات بھی گھروں پر ہی ادا کریں۔

مذکورہ فیصلہ وزیراوقاف پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ کی زیر صدارت ہونے والے علما کرام کا اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب،ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں موجودہ کرونا وائرس کے بحران کے پیش نظر حکومت پنجاب کی ہدایات اور طبی ماہرین کی ہدایات کی روشنی میں شب برات کے اجتماعات کا جائزہ لیا گیا۔

آمدہ رمضان المبارک میں نماز تراویح کی مساجد میں ادائیگی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔ علماء کرام نے شب براء ت کے روایتی اجتماعات کو موقوف کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہ کر انفرادی عبادات کرنے کی تلقین کی۔
اس موذی مرض کے تدارک کے لیے انفرادی طورپر دعاؤں کا اہتمام بھی کرنے کی اپیل کی۔

اجلا کے اختتام پر عوام سے اپیل کی گئی کہ موذی مرض کے تدارک کے لیے انفرادی طورپر دعاؤں کا اہتمام بھی کریں۔


متعلقہ خبریں