مرتضیٰ وہاب کا حکومتی فنڈز میں عطیات دینے پر اظہار تشکر


کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے حکومتی فنڈز میں عطیات دینے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہریوں کے صوبائی حکومت پر اظہار اعتماد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ شہریوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے بھرپور اعتماد سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 861 شخصیات نے سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں عطیات جمع کرائے ہیں۔

کورونا: پاکستان میں کیسز کی تعداد تین ہزار سے بڑھ گئی، 50 ہلاک

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ فنڈ کے استعمال کے لیے حکومت نے 5 نجی اور سرکاری افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کی ہے۔

تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں فیصل ایدھی، مشتاق چھاپرا اور ڈاکٹر عبدالباری کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ راشن لوگوں کے گھروں تک پہنچائیں گے۔ انہوں ںے تمام فلاحی تنظیموں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ راشن لوگوں کے گھروں تک پہنچائیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات عوام کو ریلیف دینے کے لیے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی اور صورتحال پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کی نقد رقم سے مدد کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں کہا کہ متاثرین کو جو راشن بیگ دیے جائیں گے ان میں 14 روز کا راشن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ راشن کی تقسیم کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ لوگوں کا رش نہ لگے کیونکہ لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے سے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات موجود ہوں گے۔


متعلقہ خبریں