اسٹاک ایکسچینج میں 1042پوائنٹس کی کمی


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی رہی اور 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

آج جب مارکیٹ کھلی توانڈیکس31621 پر تھا اور ابتدائی چند منٹ میں250 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔

بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھا گئے اور شدید کساد بازاری دیکھی گئی۔ مندی کے سبب انڈیکس آج کی بلند ترین سطح سے31915 سے 465 پوائنٹس کم ہو کر31430 پر آگیا۔

اسکرین شاٹ

کاروبار کے اختتام انڈیکس میں مجموعی طور پر1042 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ ہفتے کے پہلے روز181,224,838 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 8,080,930,923 رہی اور انڈیکس 30579 کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور آخری روز بھی 839 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جمعہ کو 186,499,663 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 8,512,563,872 پاکستانی روپے رہی۔

 


متعلقہ خبریں