اقرا عزیز بھی شیف بن گئیں


پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ہر دلعزیز جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین ہمیشہ کچھ نہ کچھ ایسا ضرور کرتے ہیں جس سے ان کے مداح ان پر پیار نچھاور کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے سبب بہت سے اداکار ان دنوں سماجی دوری اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اس سماجی دوری  نے نہ صرف اداکاروں کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو عیاں کیا ہے بلکہ مداح بھی اپنے دل پسند اداکاروں کی ان نئی سرگرمیوں سے بہت محظوظ ہو رہے ہیں۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کر دی سے شہرت کا عروج حاصل کرنے والی اقرا عزیز ان دنوں کوکنگ میں مصروف ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Gosht Aloo anyone??? #lunchisready #covid

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN?? (@iiqraaziz) on

اقرا عزیز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر یاسر حسین کے سالن کی تصویر لگائی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے ’کوئی کھانا چاہے گا؟‘

قبل ازیں اداکارہ کے شوہر یاسر حسین نے اقرا کے لیے ان کی پسندیدہ ڈش پلاؤ بنایا تھا جسے اقرا نے پیار کے پلاؤ کا نام دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

Don’t miss it?‍♀️ . LINK IN BIO?

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN?? (@iiqraaziz) on

اقرا نے ’پلاؤ‘ بنانے پر اپنے شوہر کو بہترین باورچی قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں