بھارت میں وائرس سے100ہلاک،’گو کورونا گو‘ کے نعرے


دہلی: بھارت میں کورونا وائرس کے سبب181 افراد ہلاک اور 4314 ہلاک ہوچکے ہیں لیکن پورے ملک میں جشن کا سماں دیکھنے میں آ رہا ہے۔

کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں690، تامل ناڈو571، دہلی 503، تلنگانہ321، راجھستان 253، آندھرا پردیش226، گجرات122 اور اتر پردیش227 مریض رجسٹر ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں مہاراشٹر میں 45 ہیں جب کہ گجرات میں 11، دہلی7، تلنگانہ7، مدھیہ پردیش9، پنجاب 6، آندھرا پردیش3، ہریانہ اور ہماچل پردیش میں ایک ایک، کریالہ2، تامل ناڈو5  اور دیگر ریاستوں میں بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے یکجہتی کے لیے شمعیں روشن کرنے کی اپیل کی تھی۔ بھارتیوں نے پٹاخوں اورآتش بازی سے جشن منانا اور کئی علاقوں میں سماجی فاصلوں کی بھی دھجیاں اڑائی گئی۔ لوگ جلوس کی شکل میں گھروں سے باہر نکلے اور’گو وائرس گو‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

 


متعلقہ خبریں