کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے، محمد حفیظ


اسلام آباد: پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے۔

ہم نیوز کے مارننگ شو صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد معاشرے میں ایک خاص سوچ نے جنم لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ ہمیں لوگوں میں پیار اور محبت کا پیغام دینا چاہیے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد ہم سے الگ نہیں، یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اس وائرس سے متاثرہ نہیں، مشکل حالات میں سب کو  کورونا متاثرین  سے اظہار محبت کرنی چاہیے۔

کرکٹر محمد حفیظ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر سے کورونا وائرس سے  بچا جاسکتا ہے، یہ وقت ہمیں  بہت کچھ سکھا رہا ہے اور ہمیں سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت سے گزررہے ہیں جو احساس دیتا ہے کہ وقت ایک سا نہیں رہتا۔

نامورشخصیات کی ہم درد مہم میں شرکت، دو کروڑ روپے سے زائد رقم جمع

محمد حفیظ نے کہا کہ آج جو کچھ بنا ہوں لوگوں کی  حوصلہ  افزائی اور دعاؤں سے بنا ہوں، میرا ماننا ہے کہ جب کرکٹ کریئر ختم ہوجائے تو دوبارہ نہیں آنا چاہیے۔

پاکستانی کرکٹر کا پروگرام میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ مشکل وقت میں قوم کی خدمت کرنے والوں کوخراج  تحسین  پیش کرتا ہوں، لوگو ں سے التماس ہے کہ گھروں پر وقت گزاریں۔


متعلقہ خبریں