وزیر اعلیٰ پنجاب کا سنٹرل پی سی آر لیب کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے زیر اہتمام سنٹرل پی سی آر لیب کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ پہن کر لیب کا دورہ کیااور کورونا ٹیسٹ کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔

عثمان بزدار کو سنٹرل پی سی آر لیب کے ایکسٹریکشن روم کا معائنہ کرایا گیا اور انہوں نے بائیو سیفٹی کیبنٹ اور آرٹی امپلی فکیشن کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو لیب کے معیار اور کام پر بریفنگ بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار شو بازی کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بی ایس ایل لیول تھری لیب میں ہوا کے منفی دباؤ کے ذریعے ماحول کو صاف رکھا جاتا ہے، سنٹرل پی سی آر لیب میں دن رات مائیکرو اور مالیکیولر بیالوجسٹ کام کررہے ہیں۔

انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ استعداد کار بڑھنے کے بعد اب سنٹرل پی سی آر لیب میں روزانہ 2000 ٹیسٹ ہوں گے۔

وزیر اعلی نے سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ  کیئر اور لیب ا سٹاف کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے زیر اہتمام بی ایس ایل لیول تھری لیب کا قیام خوش آئند ہے۔


متعلقہ خبریں