پنجاب میں کورونا کے مزید 304 کیسز رپورٹ

فائل فوٹو


لاہور: سولہ گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 304 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1684 کنفرم مریض ہیں۔

ترجمان کے مطابق کنفرم مریضوں کے اعدادوشمار زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہریوں کی درجہ بندی میں رکھے جا رہے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق 481 زائرین سنٹرز، 503 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 49 قیدیوں اور 651 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی خان میں 213 ، ملتان میں 268  اور فیصل آباد میں 5 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

ترجمان کے مطابق رائے ونڈ مرکز میں 398، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 13، وہاڑی 13 اور راولپنڈی میں 6 تبلیغی ارکان میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ننکانہ میں 2، گجرات 8، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1 اور حافظ آباد میں 31 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سیالکوٹ اور لیہ میں 4، 4 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کرنے والے 10263 تبلیغی ارکان کو قرنطینہ سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 290 کنفرم مریض ہیں۔

ترجمان کے مطابق ننکانہ میں 13، قصور 8، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 58، جہلم 30، اٹک 1، گوجرانوالہ 32، سیالکوٹ 17، ناروال 5 اور گجرات میں 93 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا: پاکستان میں کیسز کی تعداد تین ہزار سے بڑھ گئی، 50 ہلاک

ترجمان کے مطابق حافظ آباد 6، منڈی بہاوالدین 14، ملتان 4، وہاڑی 9، فیصل آباد 15، چینیوٹ 6، رحیم یار خان 3 اور سرگودھا میں 5 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق میانوالی 3، خوشاب 1، بہاولنگر 9، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب کے 28 اضلاع سے کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں