سندھ میں کورونا سے مزید 2 افراد ہلاک


کراچی: سندھ میں کورونا کے سبب مزید دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تصدیق کی کہ صوبے میں کورونا کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد17 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج 51 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 932 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا کے130 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں مجموعی طورپر9589 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 932 کا مثبت آیا۔

اس وقت پاکستان میں کورونا کے32 سو سے زائد مریض ہیں جب کہ50 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں مریضوں کی تعداد16 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں405، بلوچستان191، اسلام آباد میں82، گلگت بلتستان میں210 اور آزاد کشمیر میں 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب سندھ میں 17، پنجاب15، خیبرپختونخوا16، بلوچستان1 اور گلگت بلتستان میں3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینٖ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے61 فیصد مریض بیرون ملک سے آئے اور39 فیصد مقامی ہیں۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں