سندھ تاجر اتحاد کا 15 اپریل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان


کراچی: سندھ تاجر اتحاد نے 15 اپریل سے کراچی سمیت صوبے بھر میں مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ تاجر اتحاد کا کاروباری مشکلات سے متعلق اہم اجلاس کراچی میں ہوا، جس میں کورونا لاک ڈاوُن کے سبب کاروبار پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا کہ کاروباری معاملات بندش کے باعث بری طرح متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 اپریل سے مارکیٹیں کھول دی جائینگی۔جو بھی سندھ حکومت نے اقدامات کیےہیں  ہم نے اسکی حمایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے تاجران کو ہراساں نہیں کیا جا رہا ہے، ایف بی آر

جمیل پراچہ طنے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے چھوٹے تاجروں کو آسان قرضے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا لیکن حکومت نے اس پر کوئی سنجیدہ فیصلہ کیا اور نہ ہی ہماری مدد  کی۔ وفاقی حکومت نے صرف بڑے صنعتکاروں اور سرمایہ داروں کو ریلیف پیکیج دیا ۔

نائب صدر سندھ تاجر اتحاد کاشف صابرانی نے کہا کہ اب ہمارے پاس سرمایہ نہیں، دکانیں اور مارکیٹیں کھولنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

اجلاس میں الیکٹرونکس، جامعہ کلاتھ، اورنگی ٹاؤن، جوبلی، کلفٹن، نارتھ ناظم آباد، اولڈ سٹی ایریا اور جیولرز مارکیٹوں کے رہنماوُں نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں