ملک بھر میں 3 ہزار 844 وینٹی لیٹرز موجود، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

فائل فوٹو


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) میں بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں 3 ہزار 844 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

این سی او سی میں وفاقی وزیراسد عمر کو کورونا وائرس سے متعلق کیسز اور ملک کی طبی ضروریات کے لیے دستیاب ضروری سامان پر بریفنگ دی گئی جس میں انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے  اس بابت تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں 47، بلوچستان میں 74 اور کے پی میں 400 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کورونا کے مزید 304 کیسز رپورٹ

اسد عمر کو ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور نے رمضان شریف میں اشیا کی بلا تعطل فراہمی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

انہیں بتایا گیا کہ 50 ارب روپے کا خصوصی رمضان پیکج بھی عوام کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کو دی جانے والی بریفنگ میں این سی او سی کا کہنا تھا کہ ایم ڈی  یوٹیلیٹی اسٹورز کو بڑی مقدار میں خریداری کو روکنے کے اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں