کورونا وائرس: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا شیڈول برقرار


اسلام آباد: دنیا میں کورونا وبا  کے باوجود ساتواں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  مینز ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول برقرار ہے۔

ساتواں آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2020 آسٹریلیا میں18 اکتوبر سے 15 نومبر تک کھیلا جانا ہے۔۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ منتظمین کا کہنا ہے کہ ابھی سب کچھ پلان کے مطابق ہے اور فیصلے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ کا پاکستان میں انعقاد، اے سی سی کا اہم اجلاس ملتوی

منتظمین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ آرگنائزنگ کمیٹی، آئی سی سی اور اراکین کریں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی لیگز اور کھیلوں کےبین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں، اورٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے منسوخ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔۔


متعلقہ خبریں