وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری عہدے سے مستعفی

بے گناہی ثابت کرنے تک استعفے پر قائم رہوں گا، سمیع اللہ

لاہور: وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری نے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔

سمیع اللہ چودھری نے استعفٰی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد دیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی انکوائری رپورٹ میں سمیع اللہ چودھری کو گندم بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

آٹا بحران رپورٹ کے مطابق سمیع اللہ چودھری اصلاحاتی ایجنڈا تشکیل نہ دے سکے۔

رپورٹ میں ان پر پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں موجود خامیوں کو دور نہ کر سکنے کے ذمہ داری بھی عائد کی گئی تھی۔

سمیع اللہ چودھری نے اپنے استعفیٰ میں تحریر کیا ہے کہ عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اپنی ہزار وزارتیں قربان کرنے کو تیار ہوں، مجھ پر محکمہ خوراک میں اصلاحات نہ کرے کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کورونا کے مزید 304 کیسز رپورٹ

سمیع اللہ چودھری نے تحریر کیا کہ میں اپنی وزارت اور منصب سے رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوتا ہوں۔

سابق وزیر خوراک پنجاب نے لکھا کہ جب تک خود کو بے قصور ثابت نہ کر لوں، خود کو اس عہدے کا اہل نہیں سمجھتا، ہر فورم پر خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں