ملٹری کورٹ نے عزیر بلوچ کو 12 سال قید کی سزا سنادی


کراچی: ملٹری کورٹ نے لیاری امن کمیٹی کے سابق سربراہ عزیر بلوچ کو  12سال قید کی سزا سنادی۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق عزیر بلوچ کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت 12سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سزا سنائے جانے کے بعد عزیر بلوچ کو سینٹرل جیل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع ہم نیوز کا کہنا ہے کہ اب عزیر بلوچ پر سندھ میں درج دیگر مقدمات بھی چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ:عزیر بلوچ کو پولیس کے سامنے پیش کرنے کا حکم

خیال رہے کہ عزیر بلوچ کو 30  جنوری 2016  میں  رینجرز نے  گرفتار کیا تھا۔

ستمبر 2013 میں کراچی آپریشن شروع ہوا تو عزیر بلوچ علاقے سے فرار ہوگیا تھا۔

عزیر بلوچ  سے تحقیقات کے لیے 6 افسروں  پر مشتمل  جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں