آٹا، چینی اسکینڈل: جہانگیرترین کو زرعی ٹاسک فورس کی سربراہی سے ہٹادیا، شہباز گل


اسلام آباد:ُ پی ٹی آئی رہنما شہاز گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنام جہانگیرترین کو زرعی ٹاسک فورس کی سربراہی سے ہٹادیا۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں شہبازگل نے کہا کہ جہانگیرترین کوشوگراسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ کےتناظرمیں ہٹایاگیا۔

شہبازگل کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ  مجھے زرعی ٹاسک فورس کی سربراہی سے ہٹادیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی بھی کسی ٹاسک فورس کا چیئرمین نہیں بنایا گیا۔ اس حوالے سے کسی کے پاس کو ئی نوٹیفکیشن ہے تو سامنے لاسکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں