سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2523 ہوگئی

کورونا اسکیموں میں دھوکہ، سینکروں افراد گرفتار

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کی تعداد 2523 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مزید مریض کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے سعودی عرب مین مرنے والوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پوری دنیا میں 12 لاکھ 72 ہزار 953 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس دنیا کے 205 ممالک میں اپنے موذی پنجے گاڑ چکا ہے۔

کورونا، امریکہ کا نیویارک میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی بدولت اب تک 70 ہزار 172 افراد نے موت کو گلے لگایا ہے۔

ہم نیوز کےمطابق دنیا بھرمیں دو لاکھ 62 ہزار 331 افراد ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی مضبوط قوت ارادی و اعصابی نظام سے اس مہلک مرض کو شکست دی ہے


متعلقہ خبریں