ڈاکٹر ظفرمرزا کا کورونا مریضوں کی دیکھ بھال پر مامور ڈاکٹروں کو خراج تحسین


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ جو ڈاکٹرزکورونا مریضوں کی دیکھ بھال پر مامورہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

کورونا سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کے آئی سی یو میں ڈیوٹی دینے والے افراد کوحفاظتی لباس کی ضرورت ہے۔ تمام ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس اوردیگرسامان فراہم کریں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ چین سے آنے والا طبی سامان کا معیار بہترین ہے۔ تمام طبی سامان کا معائنہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرزکو مشکل وقت میں احتجاج کا راستہ نہیں اپناناچاہیے۔ پاکستان میں 5لاکھ این 95 ماسک آچکے ہیں۔ این95 ماسک کی صرف ڈاکٹرزاورطبی عملےکوضرورت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا: پاکستان میں کیسز کی تعداد تین ہزار سے بڑھ گئی، 50 ہلاک

معاون خصوصی نے کہا کہ گھروں میں آئیسولیشن میں موجود افراد صرف سرجیکل ماسک پہنیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے 50 افراد جاں بحق جبکہ 257 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے 1493، سندھ 881، خیبرپختونخوا 405، بلوچستان191، گلگت بلتستان 210، اسلام آباد 82 اورآزادکشمیرمیں 15 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں