پنجاب میں سات گھنٹوں کے دوران کورونا کے 132 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں1ہزار سے زائد نئے کیسز اور18 اموات رپورٹ

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں سات گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 132 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1816 کنفرم مریض ہیں۔ کنفرم مریضوں کے اعدادوشمار زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہریوں کی درجہ بندی میں رکھے جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق 577 زائرین سنٹرز، 527 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 49 قیدیوں، 663 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی خان میں 213 زائرین، ملتان میں 359 زائرین، فیصل آباد میں 5 کنفرم زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ مرکز میں 398، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 13، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6 اور جہلم میں 10 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ننکانہ میں 2، گجرات 8، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد میں 31، سیالکوٹ 4 اور لیہ میں 13 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان کے مطابق رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کرنے والے 10263 تبلیغی ارکان کو قرنطینہ سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا: پاکستان میں کیسز کی تعداد تین ہزار سے بڑھ گئی، 50 ہلاک

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 291 کنفرم مریض ہیں۔

ترجمان کے مطابق ننکانہ میں 13، قصور 8، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 58، جہلم 30، اٹک 1، گوجرانوالہ 32، سیالکوٹ 17، ناروال 6 اور گجرات میں 93 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،

ترجمان کا کہنا ہے کہ حافظ آباد میں 6، منڈی بہاوالدین 14، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 21، چینیوٹ 6، رحیم یار خان 3 اور سرگودھا میں 5 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ میانوالی میں 3، خوشاب 1، بہاولنگر 9، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک  کورونا ایک کنفرم مریض ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 28 اضلاع سے کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں