پاکستان میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، اسد عمر

کے فور : پی سی ون کی موڈیفکیشن کے لیے اسد عمر کا مراد علی شاہ کو خط

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی ہے۔

پنجاب میں سات گھنٹوں کے دوران کورونا کے 132 نئے کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے یہ بات کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے دورے کے موقع پر کہی۔ اسد عمرکو ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پرکمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرمیں بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو روزآنہ کی صورتحال سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے میں مدد ملی ہے لیکن لاک ڈاؤن کو طویل مدت تک توسیع نہیں دے سکتے ہیں کیونکہ ہمیں معیشت کی صورتحال کو بھی مد نظر رکھنا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صوبوں سے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھ رہی ہے اوراس وقت یومیہ دو ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان:25 اپریل تک کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا کہ مقامی طورپر کورونا پھیلنے کے 39 فیصد کیسز ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ پنجاب میں مقامی طور پروائرس پھیلنےسے 423 کیسزسامنے آئے ہیں جب کہ سندھ میں مقامی طورپروائرس پھیلنےسے 532 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں مقامی طور پروائرس پھیلنےسے 164،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 65 اور بلوچستان میں44 کیسز سامنےآئے ہیں۔

کورونا وائرس: سپریم کورٹ کا حکومتی اقدامات پر نظر رکھنےکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے 80 فیصد افراد کی عمریں 50 سال سے زائد تھیں۔


متعلقہ خبریں