آٹا، چینی اسکینڈل کے ذمہ داروں کیخلاف 25 اپریل کے بعد کارروائی ہوگی، فردوس عاشق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 25  اپریل کے بعد آٹا اور چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی ہوگی

اسلام آباد میں سینئرصحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چینی اور گندم بحران کی رپورٹ جاری کر کے نئی مثال قائم کردی ہے۔ وزیراعظم نے خود دونوں اسکینڈلزکی تحقیقات کا حکم دیا تھا

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ میں ردوبدل کیا۔ خسروبختیارنےاستعفیٰ نہیں دیا بلکہ انہوں نے وزیراعظم کوخط لکھ کر اپنی وزارت بدلنےکی درخواست کی۔ خسروبختیار نے آج وزیراعظم سے ملاقات بھی کی۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ میں ردوبدل ،فخر امام وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مقرر

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عوام کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم کسی کو بھی عوامی مفاد کے خلاف نہیں جانے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پولیس کی جانب سے ڈاکٹرز پرتشدد کے واقعے کا نوٹس لیاہے۔ وزیراعظم نے تمام ڈاکٹرز کو فوری رہا کرنے کا حکم  دیاہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جہانگیرترین کی جانب سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری پرالزامات درست نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز نے بھی چینی پر 1.4بلین روپےکی سبسڈی لی۔ شہباز شریف کوسبسڈی کی رقم کورونا فنڈ میں عطیہ کرنی چاہیے۔ شہبازشریف نے اپنے دورمیں مسابقتی کمیشن کےساتھ مل کرمیچ فکس کیا تھا۔


متعلقہ خبریں