ملک کے 136 اسپتالوں میں 3300 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، جنرل افضل

ملک کے 136 اسپتالوں میں 3300 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، جنرل افضل

اسلام آباد: ملک کے 136 اسپتالوں میں اس وقت 3300 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جب کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے حفاظتی کٹس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعظم عمران خان کو اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران دی جانے والی  بریفنگ میں بتائی گئی۔

اجلاس ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ  لینے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ وزیراعظم کو بریفنگ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دی۔

ہم نیوز کے مطابق جائزہ اجلاس میں وزیراعظم کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی نگہداشت کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بریفنگ میں بتایا کہ این ڈی ایم اے نےاسپتالوں کی انتظامیہ سے براہ راست رابطہ استوارکرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 49 ہزار500 حفاظتی کٹس پہلے ہی تمام صوبوں کے مختلف اسپتالوں میں فراہم کی جا چکی ہیں۔

ڈاکٹر ظفرمرزا کا کورونا مریضوں کی دیکھ بھال پر مامور ڈاکٹروں کو خراج تحسین

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ مزید کٹس کی فراہمی آئندہ ایک دوروزمیں مکمل کرلی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ  کی استعداد میں اضافہ کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ ترجیحی بنیادوں پراقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس کو بتایا کہ تیکنیکی عملے کی دستیابی اوران کی تربیت کے لیے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن پرہیں۔

کورونا: دنیا بھر میں70 ہزار172 افراد ہلاک ہو گئے

وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہرحال میں حفاظتی سامان فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح طور پرہدایات دیں کہ اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔


متعلقہ خبریں