پشاور: 16 افراد نے مہلک وبا کورونا کو شکست دے دی

پشاور: کورونا مثبت کیسز کی شرح 28 فیصد ہو گئی

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں 16 افراد نے اپنی مضبوط قوت ارادی و اعصاب اورطاقتورمدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کورونا وائرس کو شکست فاش دے دی ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو شکست دینے والوں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 16 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جہاں 14 دن مکمل ہونے کے بعد آج جب ان کے ٹیسٹ کیے گئے تو رپورٹس منفی آگئیں۔

قومی ایئر لائن کی میزبان میں کورونا وائرس کی تصدیق

ضلعی انتظامیہ نے ہم نیوز کو بتایا کہ 16 افراد نے قرنطینہ میں 14 ن گزارے ہیں۔ مہلک وبا کو شکست دینے والوں میں آٹھ ڈرائیورز، چھ پولیس اہلکار اورخواتین شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق قرنطینہ میں 14 دن گزارنے کے بعد آنے والی ٹیسٹ رپورٹس قرنطینہ بورڈ کے اراکین نے دیکھیں اور پھرانہوں نے تمام افراد کو گھروں پہ جانے کی اجازت دے دی۔

پنجاب میں سات گھنٹوں کے دوران کورونا کے 132 نئے کیسز رپورٹ

قرنطینہ بورڈ کی جانب سے اجازت دیے جانے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے بھی تمام افراد کو ان کے گھروں پہ جانے کی اجازت دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں