کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر انتقال کر گئے


کراچی: کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرعبدالقادرسومرو خود کورونا وائرس کے باعث کراچی میں  انتقال کرگئے۔

جماعت اسلامی کی ذیلی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کراچی کے اسپتال سے وابستہ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کورونا سے متاثرہ افراد کا علاج کرتے ہوئے خود بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے سندھ میں مزید دو ہلاکتیں

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعبدالقادرسومروکورونا کے باعث میمن اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو الخدمت اسپتال گلشن حدید کے ایم ایس تھے۔

انکے ساتھیوں کا کہناہے کہ ڈاکٹر عبد القادر سومرو بزرگ تھے مگر نوجوانوں کے سے جذبے کیساتھ کرونا کے مریضوں کا علاج کرتے کرتے اسی مرض میں مبتلا ہو کر چل بسے۔


متعلقہ خبریں