کورونا: بلوچستان لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع


کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کردی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبے میں 21 اپریل تک لاک ڈاؤن برقراررکھنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل کورونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے وفاق سے  فوج کی مدد طلب کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کے مستحقین افراد میں امداد کی تقسیم پر کام شروع

ہم نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو سول اختیارات دینے کے لیے خط لکھ دیا تھا۔

صوبے بھر میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو سول اختیارات حاصل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں