اسلام آباد میں کورونا کے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، ڈی سی

اسلام آباد: 2 یونیورسٹیوں میں کورونا کیسز آنے پر مختلف شعبے سیل

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا ہے۔

کورونا: بلوچستان لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع

ہم نیوز کے مطابق ڈہٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے واضح کیا ہے کہ ایک خاتون کا پمز اسپتال میں انتقال ہوا ہے جو راولپنڈی کی رہائشی تھیں۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق انتقال کرنے والی خاتوں کی ایک ہفتے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتقال کی وجہ کورونا وائرس نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن اور بہارہ کہو کے متعلق ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا کہ مکمل کلیئرنس آنے کے بعد ہی ان علاقوں کو ڈی سیل کیا جائے گا۔

کھانا پہنچانے کیلئے اسلام آباد میں 17 فری ڈیلیوری سینٹرز قائم

انہوں نے بتایا کہ ان دونوں علاقوں کے چند مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے واضح کیا کہ متاثرہ علاقوں کو ڈی سیل کرنے کا حتمی فیصلہ محکمہ صحت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

پشاور: 16 افراد نے مہلک وبا کورونا کو شکست دے دی

بہارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن سے کورونا وائرس کے کئی مریضوں کے سامنے آنے پر ان دونوں علاقوں کو سیل کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں