ماہرہ خان سے انسٹا گرام پر براہ راست آنے کی فرمائشیں


معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر براہ راست آنے کی فرمائشیں ہونے لگیں۔

اس بات کا ذکر شوبز  کی معروف  اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بہت سارے لوگوں کی جانب سے انہیں انسٹا گرام پر براہ راست نشست کرنے یا ٹوئٹر پر “ماہرہ سے پوچھئے” والا سیشن کرنے کی فرمائیش کی جارہی ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں خوبرو اداکارہ نے اپنے مداحوں سے رائے لی ہے کہ وہ بتائیں کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: آئسولیشن کے تیرہویں دن ماہرہ خان کی پوسٹ

ماہرہ خان نے مداحوں سے رائے لینے کے ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ معذرت کے ساتھ انہیں کہنا پڑتا ہے کہ وہ عمومی طور پر سست اور کاہل ہیں۔

ماہرہ خان کے ٹویٹ کے جواب میں مداحوں اور ناقدین نے دلچسپ جوابات بھی دیے ہیں۔

یار محمد بن واسل نے جواب میں لکھا کہ “آپ سست تو ہیں، لیکن ٹوئٹ خاصا لمبا لکھ دیا”

ایک اور ناقد نے ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے لکھا ” پہلے آپ مصروف تھیں، اب آپ کاہل بن گئی ہیں۔

ماہرہ خان کے ایک مداح تہذیب یوسف نے کہا کہ “ٹوئٹر پر “ماہرہ سے پوچھئے” والا سیشن اچھا ہے، کیونکہ بصورت دیگر میں اگر آپ کو براہ راست دیکھوں گا تو زندہ نہیں رہ پاوں گا”۔

 


متعلقہ خبریں