بیرون ملک محصور پاکستانیوں کے لیے ریلیف آپریشن شروع

ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، زلفی بخاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک محصور پاکستانیوں کو ڈیٹا اکھٹا کرنے اور متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پشاور: 16 افراد نے مہلک وبا کورونا کو شکست دے دی

ہم نیوز کے مطابق یہ ہدایت وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں  کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کو بیرون ملک محصور پاکستانیوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا ٹاسک دیا اوران سے متاثرین کی تفصیلات بھی طلب کیں۔

زلفی بخاری نے پبلک ویلفیئر اتاشیوں کو ہدایت کی کہ وہ پاکستانی سفارتخانوں اور سول ایوی ایشن سے پاکستانیوں کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اجلاس میں کہا کہ بیرون ملک بیروزگار ہونے اور یا ویزے کی معیاد ختم ہونے پر پھنس جانے والے پاکستانیوں کی مدد کی جائے۔

حیدرآباد: حسین آباد میں راشن بیگوں سے بھرا ٹرک لٹ گیا

ان کا کہنا تھا کہ فلائٹ آپریشن کی بندش کی وجہ سے متاثر ہونے والے پاکستانیوں سے بھی رابطہ کیا جائے اور متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن شروع کیا جائے۔

پبلک ویلفیئر اتاشیوں کو انہوں نے ہدایت کی کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد کی جائے اورانہیں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ہم نیوز کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس میں زلفی بخاری نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام متاثرین کو راشن، ادویات، ماسک اور دستانے لازمی ملیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اجلاس میں قونصل جنرل دبئی اور مقامی ویلفیئر اتاشی کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سات دنوں میں انہوں نے دو ہزار 900 خاندانوں میں دو ماہ کا راشن تقسیم کیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دبئی، راس الخیمہ، عجمان، شارجہ اور فجیرہ میں متاثرہ پاکستانیوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں