کورونا: برطانوی وزیراعظم کی طبعیت بگڑ گئی، آئی سی یو منتقل

برطانوی وزیر اعظم نے خفیہ شادی کر لی

فوٹو: فائل


لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو طیبعت بگڑنے پر علاج کے لیے اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بورس جانسن کے مشیر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

55 سالہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو گزشتہ روز اسپتال سے چھٹی نہیں مل سکی تھی لیکن وہ کتنا عرصہ مزید اسپتال میں زیر علاج رہیں گے اس حوالے کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔

عالمی خبررساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم کے اسپتال میں داخل کیے جانے کے  بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر متعدد ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔

بورس جانسن گزشتہ گیارہ دن سے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد سے قرنطینہ میں تھے۔

ڈاکٹروں نے انہیں گزشتہ روز مشورہ دیا تھا کہ وہ بعض اہم و ضروری ٹیسٹوں کے لیے اسپتال میں داخل ہو جائیں کیونکہ درکار ٹیسٹس گھر یا دفتر میں نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کورونا کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے، ملکہ برطانیہ

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ لندن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اب حکومتی امور اسپتال کے بستر سے سر انجام دیں گے۔

لندن کے سینٹ تھامس اسپتال میں زیر علاج برطانوی وزیراعظم کو ’انڈر آبزرویشن‘ رکھا گیا تھا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہیں کھانسی اور بخار ہے لیکن ان کے عزم وحوصلے برقرار ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بورس جانسن حکومتی امور کی نگرانی کررہے ہیں اوردفتری اموربھی نمٹا رہے ہیں۔

گزشتہ روز جب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تو اسی وقت ملکہ برطانیہ قوم سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کررہی تھیں کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے۔

کورونا: جرمن چانسلر انجیلا مرکل قرنطینہ میں چلی گئیں

برطانیہ کے وزیراعظم سے قبل جرمنی کی چانسلر انجلا مرکل قرنطینہ میں رہ چکی ہیں جب کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو بھی قرنطینہ میں رہے ہیں۔ اسرائیلی کے وزیر صحت اور ان کی اہلیہ بھی قرنطینہ میں ہیں۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے سبب اب تک پوری دنیا میں 73 ہزار 824 افراد نے دار فانی سے کوچ کیا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 29 ہزار 199 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ 77 ہزار 295 تک پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں