برطانیہ، وزیر خارجہ نے قائم مقام وزیراعظم کی ذمہ داری سنبھال لی

طالبان 31 اگست کے بعد انخلا کرنیوالوں کو محفوظ راستہ دینے کی ضمانت دیں، جی سیون

لندن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو تشویشناک حالت کے باعث انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

کورونا: برطانوی وزیراعظم کی طبعیت بگڑ گئی، آئی سی یو منتقل

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے فوری طور پر قائم مقام وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو کچھ دیر قبل اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا اور ان کی طبیعت کے متعلق بتایا گیا تھا کہ ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

لیبیا کے سابق وزیراعظم محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے چند گھنٹے قبل کہا تھا کہ برطانوی وزیراعظم اپنی تمام دفتری مصروفیات اسپتال کے بستر پہ سے انجام دیں گے۔

شام کے اوقات میں برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ مختلف ٹیسٹس کیے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال سے جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

بورس جانسن کے مشیر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

گزشتہ روز جب ملکہ برطانیہ قوم سے خطاب کر رہی تھیں تو اس وقت بتایا گیا تھا کہ 55 سالہ بورس جانسن کو کچھ ٹیسٹس کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے کیونکہ ڈاکٹروں کے تجویز کردہ ٹیسٹس گھر یا دفتر میں نہیں کیے جا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں