کورونا وائرس: دنیا میں 81,323 افراد ہلاک، 14 لاکھ سے زائد متاثر

کورونا وائرس

فائل فوٹو


دنیا کے تمام ممالک میں کورونا وائرس کے سبب 81,323 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 14 لاکھ 16 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

امریکہ میں ایک ہی روز میں 1529 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد  کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12400 ہو گئی ہے، امریکہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3لاکھ 88 ہزار757 ہو گئی ہے۔

اسپین میں اٹلی سے بھی زیادہ اموات ہوئی ہیں جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 556 اموات ہوئی ہیں جس کی تعداد13897 ہو گئی، اسپین میں جان لیوا بیماری سے اموات کی تعدادایک لاکھ 40 ہزار 511 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید چار سو انتالیس افراد جاں بحق ہوگئے اور مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6,159 ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں 55,242 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اٹلی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چھ سو چھتیس افراد چل بسے ہیں اورمرنے والوں کی مجموعی تعداد ساڑھے سولہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ایک لاکھ بتیس ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس سے متاثر ہیں۔

فرانس میں مزید آٹھ  سو تینتیس افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے اور مجموعی طور پر 8,911 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا سے مزید چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد اڑتیس ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد دو ہزارچھ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ریاض سمیت سعودی عرب کے دیگرشہروں میں کرفیو کا دورانیہ چوبیس گھنٹوں تک بڑھادیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

دنیا بھر میں دو لاکھ اٹھتہر ہزار سے زائد افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ چین میں سب سے زیادہ ستتر ہزار افراد صحت یاب ہوئے جب کہ اسپین میں چالیس اور جرمنی میں اٹھائیس ہزار سے زائد افراد کو صحت یاب ہونے پر مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں