پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل کے روز ملک کے بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات سے بادل چھائے ہوئے ہیں اور تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی اور آئندہ دو روز تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، بارکھان اور ژوب میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے اضلاع گوجرنوالہ، خوشاب، حا فظ آباد، منڈی بہاولدین، شیخوپورہ، پاک پتن، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ملتان اور بہاولنگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ دیر، سوات، کوہاٹ، پشاور، صوابی، کرم، مردان، مانسہرہ اور ابیٹ آ باد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

آزادکشمیر میں مطلع ابرآلود رہے گا تاہم چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک رہا تاہم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں