عمران خان اور حکومت کا امتحان شروع ہوچکا، شیخ رشید



لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ25اپریل کے بعد آتی تو اچھا ہوتا لیکن اب عمران خان اور حکومت کا امتحان شروع ہوچکا ہے۔

ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین اور عمران خان کے درمیان تعلقات بہت گہرے تھے۔ اب عمران خان کا امتحان ہے کہ وہ25 اپریل کے بعد ان کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔

شیخ ریشد نے کہا کہ کپتان جب چاہے فیلڈنگ بدل سکتا ہے۔ حکومت میں پوئی گروپ بندی نہیں،کپتان نے صرف فیلڈنگ بدلی ہے۔ عمران خان جانتے ہیں کس کو کہاں تک لے کر جانا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا وزیراعظم اپنے سینے سے فیصلے لگا کر رکھتے ہیں، عمران خان کو 2سال ہوگئے اور اب وہ معاملات سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ملک کی بدقسمتی ہے بزنس مین سیاست میں آئے جس کے بعد مافیاز مضبوط ہوئے اور ملک کو نقصان پہنچا۔ شیخ رشید نے بتایا کہ سبسڈی دینے میں اسدعمر کا کوئی کردار نہیں لیکن اگر رزاق داؤد کا کہا جائے تو ظاہر ہے وہ انڈسٹری منسٹر تھے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ جہانگیرترین اور عمران خان کے تعلقات میں جو دراڑ پڑی ہے وہ ختم بھی ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں