لاہور: جراثیم کش اسپرے والی خصوصی گاڑی ’دی مسٹ کوئین‘ میدان میں آگئی

لاہور: جراثیم کش اسپرے والی خصوصی گاڑی ’دی مسٹ کوئین‘ میدان میں آگئی

لاہور: جراثیم کش اسپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ’دی مسٹ کوئین‘ میدان میں آگئی ہے۔

پوری دنیا میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے، کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومتیں مختلف اقدامات کر رہی ہیں، پاکستان میں بھی اس وائرس سے بچنے کے لیے جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ آفس میں ’دی مسٹ کوئین‘ کے ذریعے جراثیم کش اسپرے کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری عہدے سے مستعفی

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ بلدیات پنجاب نے اپنے وسائل سے اسپرے کے لیے  یہ خصوصی گاڑی تیار کی ہے، جراثیم کش سپرے کے لیے گاڑی کی تیاری پر صرف پونے 2 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’دی مسٹ کوئین‘ کے ذریعے بڑی شاہراہوں اور مارکیٹوں میں اسپرے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیاں مرحلہ وار صوبہ بھر کی 455 لوکل گورنمنٹس کو فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کورونا کے مزید 304 کیسز رپورٹ

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں ایل ڈبلیو ایم سی اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے اسپرے کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اسپرے سمیت دیگر اقدامات جاری رہیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں،


متعلقہ خبریں