اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 652 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک ایکسچنج

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام مثبت رجحان سے ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس30579 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 250 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسکرین شاٹ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 652 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ 31 ہزار 231 کی سطح پر بند ہوئی۔

آج 142,653,136 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6,319,002,905  پاکستانی روپے بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی جس کے سبب انڈیکس میں مجموعی طور پر1042 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ ہفتے کے پہلے روز181,224,838 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 8,080,930,923 رہی اور انڈیکس 30579 کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور آخری روز بھی 839 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جمعہ کو 186,499,663 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 8,512,563,872 پاکستانی روپے رہی۔


متعلقہ خبریں