پی آئی اے کی خصوصی پرواز برطانیہ روانہ


اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز مسافروں کو لے کر برطانیہ روانہ ہو گئی ہے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے701 اسلام آباد سے 403 مسافر کو لے کر مانچسٹر روانہ ہوئی۔

ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کی اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اڑان بھرنے سے پہلے جہاز اور مسافروں کے سامان پر بھی اسپرے کیا گیا۔

پی آئی اے کے کپتان، فرسٹ آفیسر اور کریو کو حفاظتی کٹس، ماسک اور گلوز بھی دیے گئے۔

کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے لیے مسافر اور کریو کی زندگیاں پہلی ترجیح ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت ملی تھی۔ خصوصی پروازوں کی اجازت ملنے کے بعد برطانیہ کی پروازوں کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے برطانیہ کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت پی آئی اے کو دی تھی۔

اس ضمن میں ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ پی آئی اے اسلام آباد سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے آٹھ پروازیں چلائے گی۔

ایئر پورٹس پر پھنسے شہریوں کو وطن لانا پہلی ترجیح ہے، وزیر خارجہ

ذرائع کے مطابق برطانیہ کے تین مختلف شہروں میں جانے والی پی آئی اے کی پروازیں پاکستان سے مسافروں کو لے کر جائیں گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس ضمن میں پی آئی اے کو واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنے تمام اڑان بھرنے والے جہازوں کو لازمی طور پرجراثیم سے پاک کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام مسافروں کی مکمل طور پرکورونا وائرس اسکریننگ ہو۔


متعلقہ خبریں