لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دلہا، دلہن گرفتار

فائل فوٹو


کورونا وائرس کے سبب دنیا کے بیشترممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے اور خلاف ورزی کرنے پر سخت جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوامی اجتماعات پر بھی پابندی لگائی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

جنوبی افریقہ میں بھی کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے لیکن ایک جوڑے سے اس کی پروا کیے بغیر شادی کرنے کی کوشش کی۔

خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر دلہا، دلہن کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے مہمانوں اور پادری کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا کے1655 کیسز ہیں اور 11 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں جب کہ پورے ملک میإ دو ہفتوں سے لاک ڈاؤن ہے۔ غیرضروری نقل وحرکت، سیگریٹ اور شراب کی خریداری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر تین ہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور اس کے مثبت نتائج نظر آ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں