سید فخر امام نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا



اسلام آباد: سید فخرامام نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے اور انہیں وفاقی وزیر برائے  قومی تحفظ خوراک کا قلمدان دیا گیا ہے۔

تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی اور صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔

بابر اعوان کی بطور مشیر برائے پارلیمانی امور تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کے ساتھ مشاورت کے بعد تعیناتی کی منظوری دی۔

کابینہ ڈویژن نے بابراعوان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور بابر اعوان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی تھیں اور خسروبختیارکو اکنامک افیئرکا قلمدان سونپا تھا جبکہ حماد اظہر کو وزارت صنعت کا وزیربنا دیا تھا۔

وزیراعظم کے مشیرارباب شہزاد اور سیکرٹری خوراک ہاشم پوپلزئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ خسرو بختیار نے وزارت فوڈ اینڈ سیکیورٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وزیراعظم نے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا تھا اور اور ان کی جگہ ایم کیوایم کے امین الحق کو ٹیلی کمیونی کیشن کا قلمدان دیا۔


متعلقہ خبریں