سعودی حکومت کی غیر ملکی ملازمین کو بلامعاوضہ چھٹی پر بھیجنے کی اجازت

سعودی حکومت کی غیر ملکی ملازمین کو بلامعاوضہ چھٹی پر بھیجنے کی اجازت

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کی باعث وزارت افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ نجی ادارے غیر ملکیوں کو بلا تنخواہ چھٹی پر بھیج سکتے ہیں تاہم یہ ادارے ملازمین سے معاہدے ختم کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

سعودی حکومت مہلک وائرس کورونا کے باعث پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کے لیے ہر سطح پر کوششیں کر رہی ہے-

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے جاری بیان میں کہا کہ درپیش بحران سے نمٹنے کے لیے نجی ادارے ملازمین کے اوقات کار اور تنخواہوں میں کمی اور انہیں بلاتنخواہ چھٹی پر بھیجنے یا ہنگامی چھٹی دینے جیسے اقدامات کرسکتے ہیں۔

کورونا: برطانوی وزیراعظم کی طبعیت بگڑ گئی، آئی سی یو منتقل

وزارت محنت کے مطابق ایسے ماحول میں جب حکومت کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے یہ غیر معمولی حالات ہیں’ ان کے تحت قانون محنت کی دفعہ 74 کی پانچویں شق کے مطابق نجی ادارے آئندہ چھ ماہ کے لیے اپنے کارکنان کے ساتھ خصوصی اقدامات طےکرسکتے ہیں-

وزارت محنت کے مطابق نجی ادارے حقیقی اوقات کار کے مطابق تنخواہ میں کمی کے مجاز ہوں گے، ملازمین کو مقررہ سالانہ چھٹی پر ببھی بھیجا جا سکتا ہے۔ اگر کسی ملازم کی سالانہ چھٹی کا استحقاق نہ ہو تو آئندہ واجب ہونے والی چھٹی پر قبل از وقت بھیجا جاسکتا ہے یا ہنگامی چھٹی بھی دی جا سکتی ہے-

وزارت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرنجی ادارے نے درپیش بحران سے نمٹنے کے لیے سرکار سے سبسڈی لی ہو تو ایسی صورت میں نجی ادارہ اپنے کسی بھی ملازم کی ملازمت کا معاہدہ ختم نہیں کرسکتا جبکہ ملازم کو معاہدہ ختم کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

دوسری جانب مسجد حرم الحرام کے امام ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس اور مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے ملکی اور غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ کررونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومتی اقدامات کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور مہلک وبا سے بچیں۔

ڈائریکٹر جنرل حرمین  شريفين  شیخ عبدالرحمان السدیس نے اپنے ایک پیغام میں مقامی اور تارکین وطن سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہ کر اور حکومت کے بتائے ہوئے حفاظتی و احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ مہلک وائرس سے نجات و خیر حاصل ہوسکے۔

کورونا وائرس: دنیامیں74697 افراد ہلاک، 13 لاکھ سے زائد متاثر

انہوں نے عالم اسلام کو  صبر اور نیکی کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللّہ سے بہتری کی امید رکھیں اور ان احتیاطی کارروائیوں اور حفاظتی تدابیر کو مانیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی حکومت تمام افراد اور ان کے اہل خانہ کیلئے بھر پور حفاظت کا اہتمام کررہی ہے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے بھی حکومتی اقدامات کی تعریف کی ہے اور لوگوں کو احتیاط برتنے کی تلقین کی۔


متعلقہ خبریں