کمیشن رپورٹ سامنے آنے پر مزید ایکشن ہو گا، وزیراعظم

5جنوری: اقوام متحدہ کے ادھورے عہد کی یاددہانی کا دن

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کہا ہے کہ آٹا اور چینی بحران کے متعلق کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید ایکشن ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے اپنے حالیہ فیصلوں کے متعلق اراکین کو اعتماد میں لیا۔

کابینہ میں چینی اور آٹا بحران کی انکوائری رپورٹ پر بھی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ میری ہدایت پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹس جاری کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا عوام سے رپورٹس پبلک کرنے کا وعدہ پورا کردیااور 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد قانون کے مطابق ذمہ داران کیخلاف مزید کارروائی ہوگی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں9 نکاتی  ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں انرجی کمیٹی کے فیصلوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

نادرا اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مایئگرینٹس کے درمیان معاہدے اور پاکستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کی منظوری پر بھی غور کیا گیا۔

ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کے متعلق معاملات بھی زیربحث آئے۔ جنرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے سی ای او کی تقرری پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔


متعلقہ خبریں