کورونا، پنجاب کے سرکاری افسران و ملازمین کی جانب سے 120 کروڑ کا عطیہ

کورونا، پنجاب کے سرکاری افسران و ملازمین کی جانب سے 120 کروڑ کا عطیہ

لاہور: پنجاب کے سرکاری افسران اور ملازمین کی جانب سے 120 کروڑ روپے کا چیک چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں عطیہ کیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان نے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کیلئے 120 کروڑ روپے کا چیک وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو پیش کیا۔

پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری عہدے سے مستعفی

گریڈ ایک سے گریڈ16  تک کے سرکاری ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں عطیہ کی ہے جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 19 کے سرکاری افسران نے دو دن کی تنخواہ فنڈ میں دی ہے۔

گریڈ 20 سے گریڈ 22 کے سرکاری افسران نے 3 دن کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں عطیہ کی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کمزور طبقات کی مدد کرنے والوں کا جذبہ قابل ستائش ہے۔

پنجاب میں کورونا کے مزید 304 کیسز رپورٹ

انہوں نے کہا کہ کورونا کے متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ کی رقم مستحق لوگوں تک پہنچے گی، پنجاب حکومت کورونا وبا کی صورتحال سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نادار، غریب اور بے سہارا افراد کو کسی صورت حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، سرکاری ملازمین نے اپنی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کر کے متاثرین کی مدد کیلئے ایثار کی اعلی مثال قائم کی ہے۔عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امداد ی سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہا ہوں، فنڈمیں عطیہ کی جانے والی ایک ایک پائی حقداروں تک پہنچائیں گے۔

پنجاب میں تعلیم گھر منصوبے پر عمل درآمد شروع

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے سدباب، علاج اور ریلیف کے کاموں پر پوری توجہ ہے، مشکل کی گھڑی میں دکھی انسانیت کیلئے جذبہ خیر سے حوصلے بڑھتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دین اسلام بھی آزمائش کی گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں