پشاور قرنطینہ سنٹر میں مقیم 152 افراد کا ٹیسٹ کلیئر قرار


پشاور: پشاور کے دوران پور قرنطینہ سنٹر میں مقیم تمام 152 افراد کی ٹیسٹ رپورٹس کلیئرقرار دے دی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے مشتبہ افراد نے قرنطینہ میں 14 دن قیام کیا۔

اس سے قبل  کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر پشاور کے 16 افراد کو گھر بھیج دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پشاور، 2 نرسزمیں کورونا وائرس کی تصدیق

انتظامیہ کے مطابق کلیئرقرار پانے والوں میں 8 ڈرائیورز، 6 پولیس اہلکار اور خواتین بھی شامل تھیں۔

انتظامیہ کے مطابق قرنطینہ میں صرف 3 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے پر پولیس اسپتال منتقل کیا گیا۔


متعلقہ خبریں