کابل گردوارہ پر حملہ: پاکستان نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے کابل میں گردوارہ پر دہشت گرد حملے کو پاکستان سے جوڑنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈا کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 25 مارچ کو کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے۔ پاکستان پہلے ہی گردوارہ پر دہشت گرد حملے کی بھر پور مذمت کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملے کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے لانا ا چاہیے۔ تمام عبادگاہوں کا احترام اور حرمت لازمی ہے۔


متعلقہ خبریں