سندھ لاک ڈاوُن: صوبائی حکومت کا تاجروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ


کراچی: کورونا وائرس سے بچاوُ کے لیے جاری لاک ڈاوُن کے باعث تاجروں کو ہونے والے اربوں روپے کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے سندھ حکومت نے تاجروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کاروباری طبقے کو آرڈیننس کے ذریعے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے سینئروزراء سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس حوالے سے مشاورت کی ہے۔ مشاورت میں مختلف سیکٹرز کے لیے محصولات کی وصولی میں نرمی کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے تاجروں کو کل مارکیٹیں کھولنے سے منع کردیا

ذرائع کے مطابق ریلیف دینے کے لیے ٹیکسز کی ادائیگی میں تین ماہ چھوٹ دی جائے گی۔صوبائی محصولات کی وصولی میں بھی رعایت دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے مشیر قانون مرتضی وہاب کو آرڈیننس کا ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔


متعلقہ خبریں