ٹائیگر فورس: رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 8 لاکھ کے قریب

پی ڈی ایم رہنما ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، عثمان ڈار

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا ٹائیگر فورس کے حوالے سے تازہ رپورٹ پیش کر دی۔

انہوں نے کابینہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 8 لاکھ کےقریب پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹائیگرفورس کی لائیو اپ ڈیٹ کوکورونا وائرس کی سرکاری ویب سائٹ پر پبلک کر دیا گیا ہے۔

کورونا، پنجاب کے سرکاری افسران و ملازمین کی جانب سے 120 کروڑ کا عطیہ

عثمان ڈار نے بتایا کہ رجسٹرڈ نوجوانوں میں سب سےزیادہ تعداد طلبا اور سوشل ورکرزکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ سےایک لاکھ 11 ہزار، خیبر پختونخوا سےایک لاکھ 2 ہزارنوجوان رجسٹرڈ ہوئے جبکہ اسلام آباد سے10 ہزار، بلوچستان سے 9 ہزار، آزاد کشمیرسے8 ہزار نوجوان فورس کاحصہ بنے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فورس کو صوبائی سطح پر فوری متحرک کرنےکی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان مشکل وقت میں قومی جذبے کا بھرپورمظاہرہ کر رہے ہیں، انہیں صوبائی اورضلعی سطح پرجلد متحرک کیا جائے۔


متعلقہ خبریں