اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا سے بریک لے لیا


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے نے سوشل میڈیا سے وقتی طور پر بریک لے لیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کا وقت ہر کوئی اپنے انداز سے گزار رہا ہے۔ میں روحانی سکون کی تلاش میں سوشل میڈیا وقتی طور پر چھوڑ رہی ہوں۔

اس سے قبل معروف اداکارہ مایا علی نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے نتیجہ اپنے مداحوں سے شیئر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مایا علی نے ’پرے ہٹ لو‘ کی آف اسکرین تصاویر شیئر کر دیں

ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ کی منو گزشتہ دنوں شوکت خانم کینسر اسپتال کی فنڈ ریزنگ کیلئے امریکہ میں مقیم تھیں۔

امریکہ سے واپسی پر ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج ایک جذباتی تحریر میں انہوں نے اپنے مداحوں سے انسٹاگرام پر دی گئی ایک وسٹ کے ذریعے شیئر کیے۔

مایا علی نے لکھا کہ امریکہ سے واپسی پر ایئر پورٹ حکام نے  واپس آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی، میں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا اور دو دن تک اس کے نتیجے کا انتظار کیا۔

 


متعلقہ خبریں